پاکستان

شیعہ ہزارہ کے قتل عام میں سعودیہ عرب ملوث ہے، مولانا محمد شیرانی

seraniجمعیت علماء اسلام (ف) بلوچستان کے امیر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ووٹ ایک امانت ہے، اس میں خیانت جرم ہے۔ انسانی جسم اور صلاحتیں اللہ تعالٰی کی دی ہوئی امانت ہیں۔ انتخابات اور ووٹ کے عمل میں ان صلاحیتوں کا اللہ تعالٰی کی خوشنودی کیلئے استعمال ضروری ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ژوب میں خروٹی قبائل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نواب محمد اسلم رئیسانی کی حکومت کو کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ عوام کی شہادتوں کے الزام میں معطل کرکے گورنر راج نافذ کیا گیا، حالانکہ آئین کے کسی آرٹیکل میں گورنر راج کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم کے قتل میں ایک عرب ملک ملوث ہے۔ جو امریکی خوشنودی کیلئے یہ کام کر رہا ہے۔ جس کا تمام سیاستدانوں کو علم ہے۔ مگر ڈر کی وجہ سے سب خاموش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button