پاکستان

کراچی:بے گناہ شیعہ نوجوان آغا فرخ عدالتی حکم پر جیل منتقل

shia arestکراچی سے گرفتار ہونے والے بے گناہ شیعہ نوجوان آغا فرخ عرف موہنی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالتی حکم کے تحت آغا فرخ کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ فیصل کالونی میں حسینی مشن مسجد اور امام بارگاہ پر ناصبی دہشت گردوں کے حملے کے دفاع کے جرم میں گرفتار کئے جانے والے بے گناہ شیعہ نوجوان آغا فرخ عرف موہنی کوپیش کیا گیا ۔
عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ آغا فرخ کو پولیس کی حراست میں مزید ریمانڈ پر دے دیا جائے جبکہ بے گناہ شیعہ نوجوان آغا فرخ کے دفاع میں ملت جعفریہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ سید تصور رضوی ایڈووکیٹ نے عدالت کو اپنے دلائل دئیے اور بتایا کہ شیعہ نوجوان بے گناہ ہے اور پولیس نے اسے گذشتہ کئی دنوں سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اور وکیل کے موقف کو سننے کے بعد حکم دیا ہے کہ شیعہ نوجوان آغا فرخ عرف موہنی کو فی الفور جیل بھیج دیا جائے ۔عدالتی حکم نامے کے بعد شیعہ بے گناہ نوجوان آغا فرخ عرف موہنی کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آغا فرخ کو پولیس نے بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کر کے قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button