پاکستان

مسلم لیگ نواز وہابی دہشت گردوں کو پناہ دے رہی ہے۔شرجیل میمن

sharjeel memon  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے پاکستان مسلم لیگ نواز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کالعدم دہشت گرد گروہوں کو پناہ دے رہی ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے کوئٹہ میں بم دھماکوں میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے۔ شرجیل میمن نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ نواز نے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ مذاکرات کئے اور سیاسی گٹھ جوڑ بھی کیا گیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے کالعدم دہشت گرد گروہوں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ان کے نظریات کی حمایت کرتی ہے اس لئے وہ پنجاب میں دہشت گردانہ کاروائیاں نہ کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ ماضی میں بھی اور حال میں بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو پناہ دیتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کوئٹہ میں ہولناک تباہی کرنے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو پنجاب میں پناہ دے رکھی ہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں 200سے زائد شیعہ ہزارہ شہید ہوئے تھے۔ شرجیل میمن نے پاکستان مسلم لیگ نواز پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ تعلقات پر شدید مذمت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں شکار پور میں غازی غلام شاہ مری کے مزار پر ہونیو الی دہشت گردانہ کاروائی کی شدید مذمت کی۔میمن کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت پوری طرح سے کوشش کر رہی ہے کہ سندھ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے لیکن کالعدم دہشت گرد گروہ ریموٹ کنٹرول بم حملوں ک ذریعے معصوم انسانوں کو دہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنانا بھی مشکل ترین کام ہے۔ میمن نے واپس اپنے نکتے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو چاہئیے کہ وہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور ان کے خلاف سخت آپریشن کرے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہم نے کالعدم دہشت گرد گروہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک سو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید بھی کرے گا۔ دوسری جانب اسی نیوز بلیٹن میں بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے جوا ب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کبھی بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں کو نرمی سے نہیں لیا بلک پنجاب حکومت نے سب سے پہلے کوئٹہ بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button