پاکستان

افکار شہید حسینی (رح) پر جامع ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی

front image 2 980 200شیعیا ن پاکستان کے قائد علامہ شہید عارف حسین الحسینی (رح )کی مکمل سوانح حیات اور قائد شہید کے دروس پر مشتمل مکمل اور جامع ویب سائٹ متعارف کروا دی گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کی سوانح حیات اور آپ کے دروس اور زندگی کی سرگرمیوں سے متعلق مکمل اور جامع ویب سائٹ www.arifhussaini.comکو نئے ورژن میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔
ویب سائٹ پاکستان کی پہلی ویب سائٹ ہے جو کہ قائد شہید سے متعلق اور انگلش اور اردو زبانوں پر مشتمل ہے ،واضح رہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کو امریکی و صہیونی ایجنٹ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پانچ اگست 1988ء کو پشاور میں شہید کر دیا تھا تا سر زمین پاکستان پر انقلاب اسلامی کی نوید نہ ابھر سکے ۔
شہید حسینی ویب سائٹ سے ملحق کارکن حسین مہدی عابدی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کی مناسبت سے یہ پاکستان کی پہلی ویب سائٹ ہے جو کہ انگلش اور اردو زبانوں پر مشتمل ہے ان کاکہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شہید قائد کے افکار کو سر زمین پاکستان میں اجاگر کریں اور فکر امام خمینی (رح)و شہید حسینی (رح )کو زندہ رکھیں۔
حسین مہدی کاکہنا تھا کہ وہب سائٹ پر شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح)کے مادر آغوش سے لے کر لحد تک کے تمام حالات و واقعات کو پیش کیا گیا ہے تاہم ابھی مزید بہتری اور مواد کی اپ لوڈنگ کا کام جاری ہے جو کہ بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button