پاکستان

تحاریک حریت و آزادی کا منبع و سرچشمہ حرکتِ اسلامی حسین ع ہے، حامد موسوی

shiitenews_tnf_islmabadتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد سید حامد علی شاہ موسوی نے 3 شعبان کو پاکستان بھر میں نواسہ رسول الثقلین سید الشہداء امام حسین کے یوم ولادت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیائے بشریت کی تحاریک حریت و آزادی کا منبع و سرچشمہ حرکت اسلامی حسین ع ہے، جس کا آغاز کربلا میں ہوا تھا اور اسکے بیج عظیم ترین شہدائے کربلا کے ہاتھوں ہر سو عالم بشریت کے قلوب میں بکھیر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کی سدا بہار فصل کو شہدائے کربلا نے اپنی مقدس خون سے سیراب کر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی استعمار و استکبار آج بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے اور عالم اسلام و مظلومین محرومین و مستضعفین پر ہر قسم کی یلغار کرنے کے باوجود ان کے قلوب سے دین و شریعت کو نکال نہیں سکا، جس کی وجہ سے اسلام کا پیغام ہر سو پھیل رہا ہے اور لوگ اسلام سے آشنا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے استعمار پورے عالم اسلام بالخصوص اسلام کے قلعہ پاکستان پر پے درپے وار کر رہا ہے، لیکن اسے یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر استوار ہے۔
قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے کہا کہ شہادت کی سدا بہار فصل کو شہدائے کربلا نے اپنی مقدس خون سے سیراب کر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی استعمار و استکبار آج بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے اور عالم اسلام و مظلومین محرومین و مستضعفین پر ہر قسم کی یلغار کرنے کے باوجود ان کے قلوب سے دین و شریعت کو نکال نہیں سکا

متعلقہ مضامین

Back to top button