پاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے لئے اپنے آپ کو منظم کرنا شروع کر دیا

pakistan-terrorپاکستانی حساس اداروں نے خبر دار کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے اپنے آپ کو از سر نو منظم کرنا شروع کر دیاہے اور اپنے ذیلی جھنگوی فدائی فورس اور سنی فدائی فورس کو منظم کرنا شروع کر دیاہے،تا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا سکے۔
انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ جو کہ انفارمیشن رپورٹ 104کے نام سے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل وزارت داخلہ نے جاری کی ہے اور محکمہ داخلہ ،پنجاب پولیس،پنجاب رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے حملوں کے حوالے سے نئے طریقے کار وضع کئے ہیں جیسا کہ 16اپریل 2010ء کو کوئٹہ میں شیعہ رہنما ارشد زیدی کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کیا گیا تھا، جیسا کہ کوئٹہ میں شیعہ کانفرنس کے رہنما ارشد زیدی کو 16اپریل کو شہید کیا گیا اور جب ان کی شہادت کی اطلاع پر سینکڑوں افراد ،سیاست دان،شیعہ رہنما اور پولیس افسران سمیت صحافی سول اسپتال پہنچے تو وہاں پر ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے نتیجہ میں ایک درجن سے زائد شیعہ افراد ،صحافی،اور پولیس کے اعلیٰ حکام شہید ہو گئے جبکہ چالیس سے زائد افراد شدید ذخمی ہوئے،اور کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی نے اس خونی دہشت گردی کے واقع کی ذمہ داری قبول کر لی۔
رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی آئیندہ بھی دہشت گردی کے واقعات کے لئے اس طرح کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شہید کیا جا سکے اور اس مقصد کے لئے اس دہشت گرد گروہ نے اپنے آپ کو ملک دشمن عناصر کی مدد سے از سر نو منظم کرنا شروع کر دیاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button