پاکستان

شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔علامہ ساجد علی نقوی

allama_Sajid_ali_naqwiعلامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ساجد نقوی حسینی سفارت خانہ ملیر میں شہداء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ عاشورا اور روز اربعین میں مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش تھی جس کا مقصد افراتفری پھیلا کر ہمیں باہم دست و گریباں کرنا تھا  لیکن تمام طبقات نے اتحاد واتفاق سے کام لے کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور خود کش حملوں اور بم دھماکوں نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے لیکن حکمران خواب غفلت میں سوئے ہوئے ہیں انہیں عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ۔آخر میں انہوں نے شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button