پاکستان

پاراچنار کے نو احی علاقوں پر طالبان دہشت گردوں کا حملہ, چار شیعہ افراد کو شہید

shiite_kurram_agencyپاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں طالبان دہشتگردوں نے چار شیعہ افراد کو شہید کردیا۔ شہدا میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ طالبان دہشتگردوں کےحملے میں چودہ افراد زخمی ہوئےہیں۔  پاکستان کے ایک سینئر سرکاری عھدیدار عباس علی نےپریس ٹی وی کو بتایا کہ طالبان دہشتگردوں نے جمعے کے دن کرم ایجنسی پرحملہ کیا تھا اور طالبان نے مارٹر گولوں نیز بھاری مشین گنوں سے شیعوں کونشانہ بنایا تھا۔ عباس علی نے بتایا کہ طالبان دہشتگرد افغانستان سے اس علاقے میں آکر مینگل قبیلے کی حمایت سے شیعوں پرحملے کرتےہیں ۔علاقائي باشندوں کا کہنا ہے کہ طالبان دہشتگردوں نے سن دوہزار سات میں پارہ چنار کےشیعوں کےخلاف حملے شروع کئےتھے جس کے بعد اب تک دوہزآر شیعہ افراد شہید ہوچکےہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button