پاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے اکرم لاہوری کو شیعہ نوجوان کے قتل کے الزام سے بری کر دیا

shiite_karachi_quaid_mazar3

کراچی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جوڈیشل کمپلیکس) عبید احمد خان نے قتل کے الزام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے محمد اجمل عرف اکرم لاہوری کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وکلاء طرفین کے دلائل کے بعد فاضل عدالت نے بدھ کو فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ایک چشم

 دید گواہ امریکہ منتقل ہو گیا ہے جس کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ایک خاتون چشم دید گواہ شادی کے بعد لاہور منتقل ہو گئی ہیں جن کی عدالت میں حاضری ممکن نہیں جبکہ مقتول شیعہ نوجوان مشتاق حیدر کی والدہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتیں اس کی تصدیق مدعی مقدمہ اور مقتول کے ماموں ممتاز حیدر نے بھی عدالت کے روبرو پیش ہو کر کی۔ فاضل عدالت نے عدم ثبوت اور گواہوں کی عدم حاضری پر ملزم کو بری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے شیعہ نوجوان مشتاق حیدر کو 20 جولائی 2001ء میں خداداد کالونی کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیعہ نوجوان مشتاق حیدر کے اھلِ خانہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے سبب عدالت میں گواہی دینے سے گریزاں ہیں

 

متعلقہ مضامین

Back to top button