پاکستان

کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے چھاپے 5 بے گناہ شیعہ نوجوا ن گرفتار

shiite_news_arest

کراچی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کا ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاؤن 5 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو مختلف علاقوں سے چھاپے مارکر گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
نمائندہ شیعت نیوز کے مطابق سرکاری اداروں کی جانب سے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران جمعہ کی شب کراچی کے مختلف علاقوں کھارادر ،سولجربازار،انچولی ،اورنگی ٹاؤن، رضویہ سوسائٹی فیز 1میں چھاپے مار کر ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے


 شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا جس میں کھارادر سے مقامی شیعہ رہنماء مصطفٰی کرمانی کو اُن کے گھر سے چھاپہ مار کر بلا جواز گرفتار کرلیا گیا اورمعلوم مقام منتقل کردیا گیا اس کے علاوہ سولجربازار کے علاقے سے عباس عاشور نامی شیعہ نوجوان کو رات گئے اس کے گھر سے گرفتار کیا اور قانون نافذکرنے والے حساس اداروں نے مذید 3 شیعہ نوجوانوںکو جس میںاورنگی ٹاؤن سے کلیم رضا اور انچولی کے علاقے سے صمد عباس نامی شیعہ نوجوان اور ، رضویہ سوسائٹی فیز 1سے حسن مہدی نامی شیعہ نوجوان کو بلاجواز گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔جس سے گرفتار شدگان کے اہل خانہ بہت پریشان ہیں
واضح رہے قانون نافذکر نے والے حساس اداروںکی جانب سے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دوسری جانب سانحہ عاشورہ و اربعین جس میں 70 سے زیادہ بے گناہ افراد شہید ہوگئے تھے لیکن نام نہاد قانون نافذ کرنے والے ادارے ابتک ان کاروائیوں میں ملو ث دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور دہشت گردوں کو پکڑنے میں تاحال قاصر ہے ۔ جبکہ شہر کراچی میں متعصب انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ شیعہ نو جوانوں کی گرفتاری کا شرمناک عمل جاری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button