پاکستان

یوم عاشور جلوس پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی نما ز جنازہ اداکردی گئی

 

namaz

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی اجتماعی نما ز جنازہ شاہ

– خراساں میں اداکردی گئی

 

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر یوم عاشور کے مرکزی جلوس پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کی نما ز جنازہ ہزاروں سوگ وارو ں کی موجودگی میں شاہ خراساں میں ادا کردی گئی ۔جس کے بعد شہدا کی تدفین میوہ شاہ اور وادی حسین میں کی گی
نمازجنازہ سے پہلے مقررین نے شہرمیں امن وامان کی برقراری کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے سوگواروں سے پرامن احتجاج  درج کرانے کی اپیل کی اورکہا کہ سامراجی قوتوں کے ایجنٹ اوردشمنان اسلام اپنے اس طرح کے اقدامات سے ملک کوعدم استحکام سے دوچاراورمسلمانوں کوآپس میں لڑانے کی کوشش کررہے ہیں ۔جلوس جنازہ میں شریک  سوگـواروں نے امریکہ اورصہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اوراس طرح کے واقعات کا ذمہ دارامریکی اورصہیونی ایجنٹوں کوقراردیا ۔ مقررین نے واقعہ کے بعد شہرمیں لوٹ ماراورجلاؤ گھیراؤ کوایک منظم کاروائي قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پورے واقعہ میں دہشت گردعناصرکا ہاتھ ہے اورلوگوں کی املاک کولوٹنا بھی پہلے سے طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا ۔ اس موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے ۔

ادھر جعفریہ الائنس نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں شریک کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں اور شہید ہونے والے ایک شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔حملے کے خلاف آج یوم سوگ منایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سانحہ کراچی میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بیالیس ہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button