پاکستان

ملک بھر میں عزاداری سید الشہداء کے سلسلہ میں ٩ویں روز جلوس عزابرآمد ہوئے۔

kar

دنیا بھر کی طرح عزاداری سید الشہدا اما حسین علیہ السلام کی مناسبت سے آج ٩ محرم الحرام کو ملک بھر میں مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوئے،اسلام آباد ،راولپنڈی،پشاور،لاہور،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،خیر پور،لاڑکانہ،حیدر آباد،نوابشاہ،میر پور خاص،دادو،سیہون،اور کراچی سمیت تما چھوٹے برے شہروں میں جلوس ہائے عزاء برآمد ہوئے،جبکہ اسلام آباد سے مرکزی جلوس عزاء امام بارگاہ G-6/2سے نکالا گیا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا،لاہور میں مرکزی جلوس عزاء موچی گیٹ نثار حویلی سے نکالا گیا جو کہ کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا،اسی طرح کراچی میں ٩ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں

 سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہو گیا۔واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام شہروں میں ٩ محرم کو جلوس ہائے عزاء نکالے گئے جو کہ اپنے مقررہ روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوئے۔ ملک بھر میں نکالے گئے جلوس ہائے عزاء میں لاکھوں عزاداران ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام نے شرکت کی اور سید الشہداء کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ماتم داری اور نوحہ خوانی کی،جبکہ دوران مرکزی جلوس ملک بھر میں نماز ظہرین کے وقت نماز ظہرین ادا کی گئی ،عزاداران سید الشہداء نے نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد جلوسوں کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے سینہ زنی و نوحہ خوانی جاری رکھی،ملک کے مشہور و معروف نوحہ خوانوں اور انجمنوں نے جلوس عزاء میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی،واضح رہے کہ عزاداران سید الشہداء نے شب عاشور اعمال شب عاشور انجام بھی دئیے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button