پاکستان

کراچی میں پیش امام کے قتل کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت مظاہرہ اور دھرنا


mwm

21.11.2009 مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جمعہ کو مسجد سفینہ اہلبیت اورنگی ٹاؤن کے پیش امام غلام محمد کے قتل کے خلاف نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا۔مظاہرے اور دھرنے کی قیادت مجلس کے رہنماؤں مرزا یوسف حسین،علامہ حسن ظفر نقوی،سہیل مرزا اور دیگر نے کی۔ مظاہرین بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان سے نمائش چورنگی پر پہنچے،وہ حکومت،امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے رہنماؤں نے کہا کہ محرم سے پہلے علماء کی ٹارگٹ کلنگ کراچی کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے،حکومت دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے کارروائی کرے اور ایف آئی آر میں نامزد قاتلوں کو فوراً گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ دشمنانِ اسلام کی کارروائی ہے،حکومت کی نااہلی کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button