مقبوضہ فلسطین

آج دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

plf novفلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن ہر سال انتیس نومبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد فلسطینی عوام کی قربانیوں کو یاد کرنا اور مسئلہ فلسطین کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی برادری کو یہ یاد دلایا جائے کہ انیس سو سینتالیس سے عالمی ایوانوں کے سرد خانوں میں پڑا یہ مسئلہ اب حل ہونا چاہئے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کی جانب سے آزادی کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا احساس کرے اور پینسٹھ سال سے جاری اسرائیل کے مظالم کو روکے، اپنی زمین کی تقسیم سے لے کر آج تک فلسطینی عوام اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں، لڑائی کی قیادت کبھی لیلٰی خالد جیسی جری رہنما کے ہاتھ میں آئی تو کبھی یاسر عرفات جیسے شخص نے کمان سنبھالی۔ کبھی شیخ احمد یاسین نے اس تحریک کو تازہ رکھنے کے لئے اپنا لہو دیا تو کبھی ہزاروں معصوم بچے اسرائیلی گولہ باری کا نشانہ بنے، لیکن بلند ہمت اور جوان حوصلہ فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے، اب عالمی برادری کو چایئے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد، خود مختار ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر قائم کروائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button