مقبوضہ فلسطین

غاصب صہیونی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد

plf arestغاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں 90 فیصد سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو شکنجے دیئے جاتے ہیں۔ فلسطینی میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے کلب نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے غاصب صہیونی حکومت کی جیلوں میں قید 90 فیصد سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو صہیونی جیل اہل کار شدید ترین ایزائیں پہنچاتے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ حتی صہیونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی بیمار اسیروں منجملہ خواتین اور قیدی بچوں کو میں شدید ترین شکنجے دیئے جاتے ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کرنے والے بین الاقوامی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔ یادرہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے فوجی ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کے علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینی باشندوں کو اغواء کرلیتے ہیں اور ان فلسطینی قیدیوں کو مختلف صہیونی جیلوں میں منتقل کردیا جاتا ہے اور ان جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو زندگی گزار نے کی ابتدائی ترین سہولیات بھی میسّر نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button