فلسطینیوں سے ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ میں گذارنے کی اپیل

05 اگست, 2013 09:48

plf 4مسجد اقصٰی کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم”الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ” نے تمام فلسطینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کی ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ میں گذاریں اور قبلہ اول کو یہودیوں کی ریشہ دوانیوں سے بچانے کے لیے واضح پیغام دیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین کے مختلف اداروں، تنظیموں اور اہم شخصیات کو ماہ صیام کی ستائیسویں شب کے حوالے سے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے ہیں۔ ان پیغامات میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ لیلۃ القدر کو زیادہ سے زیادہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر قبلہ اول سے اپنی اٹوٹ محبت کا پیغام دیں۔
فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ستائیسویں شب کو مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں اور نمازیوں کے خصوصی قیام کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ لاکھوں فرزندان اسلام ستائیسویں شب کو مسجد اقصیٰ میں حاضری دے کر اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیں گے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ماہ صیام میں روزانہ 25 ہزار روزہ داروں کی افطاری اور سحری کا انتظام جاری ہے۔ بیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے آج کے روز فلسطینیوں کو قبلہ اول تک لانے کے لیے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں فلسطین کے مختلف شہروں اور دیہات سے 200 بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے

9:05 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔