فلسطين کے مختلف شہروں ميں عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں فلسطينيوں کی عظیم الشان شرکت

02 اگست, 2013 18:08

palestain qudsيوم قدس کے موقع پر بڑي بڑي ريلياں غزہ اور غرب اردن کے شہروں رام اللہ اور جنين جيسے شہروں ميں نکالي گئيں – فلسطيني بچے اور بوڑھے مرد و خواتين حالت روزہ ميں نعرہ لگارہے تھے کہ خون کے آخري قطرے تک سرزمين فلسطين کي آزادي کے لئے جد وجہد کرتے رہے ہيں –
فلسطينيوں نے اپنے جلوسوں ميں سازباز کے مذاکرات کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہيوني حکومت سے بات چيت کانتيجہ ہميشہ فلسطينيوں کے نقصان ميں رہا ہے اور صہيوني حکومت مذاکرات نہيں بلکہ مزاحمت کي ہي زبان سمجتھي ہے –
فلسطيني مظاہرين نے واشنگٹن ميں فلسيطيني انتظاميہ اور اسرائيل کے درميان ہونے والے مذاکرات کي مذمت کي دوسري جانب غاصب اسرائيلي سيکورٹي فورس نے جمعہ الوداع کے موقع پر مسجد الاقصي کے گرد سخت پہرہ لگاديا تھا اور مسجد ميں نوجوان اور چاليس سال سے کم عمرکے فلسطينيوں کے داخلے پر پابندي لگادي تھي اس موقع پر اسرائيلي سيکورٹي فورس اور فلسطيني نوجوانوں ميں جھڑپيں بھي ہوئيں –
عالمي يوم قدس آج دنيا کے اسي ّ ملکوں کے سات سو ستر شہروں ميں منايا جارہا ہے –

2:57 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔