مقبوضہ فلسطین

اسلامی جمہوریہ ایران کی غذائي امداد غزہ پہنچ گئی

ghaza shipفلسطین پریس سنٹر کےمطابق تحریک جہاد اسلامی کے رہنما شیخ خضر حبیب نے کہا ہے کہ ایران کی بھیجی ہوئي غذائي امداد غزہ پٹی میں تقسیم کی گئي ہے جس کے دوران اھل غزہ نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
شیخ خضر حبیب نے دیگر اسلامی اور عرب ملکوں سے بھی غزہ کے لئےامداد بھیجنے کی اپیل کی ہے ۔
اس موقع پر عوام محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما لوی قریوطی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابل ملت فلسطین کی مدد کی ہے۔
صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ کامحاصرہ شروع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button