مسجد الاقصی کے نیچے سرنگ بنانے پر پاکستان کی تنقید

25 مئی, 2013 09:28

plf pakistanپاکستان نے مسجداقصیٰ کے نیچے کھدائی اور سرنگ بنانے پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس عمل سے مسجد کے اسٹرکچرکو نقصان پہنچ سکتاہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے سیکیورٹی کونسل کو آگاہ کیاکہ زیرزمین 3ہزار میٹر لمبے گرڈ کی تعمیرسے اسلامی یادگاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اس لیے اس معاملے پر فوری طورپر اسرائیل فلسطین مذاکرات شروع کیے جائیں۔
علاقائی صورتحال پر اقوام متحدہ کے اسپیشل کوآرڈینیٹر رابرٹ سیری کی بریفنگ کے بعد مسعودخان نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان کو بتایاکہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی کھدائی سے مسجد کے اسٹرکچر کونقصان پہنچ سکتاہے۔ اس عمل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ عرب علاقوں میں یہودیوں کی نئی آبادیاں بھی روکی جائیں۔

11:13 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔