مقبوضہ فلسطین

مسجد الاقصی پر شر پسند صہیونیوں کا حملہ

plf222فلسطين اليوم کے مطابق انتہا پسند صہيونيوں نے بدھ کو يوم النکبہ يعني سرزمين فلسطين پر صہيوني غاصبوں کے قبضے کي برسي کے موقع پر باب المغاربہ کي جانب سے مسجد الاقصي پر حملہ کيا –
مسجد الاقصي پر صہيونيوں کا يہ حملہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب فلسطيني بدھ کو سرزمين فلسطين پر غاصبانہ قبضے کي برسي کي مناسبت يوم النکبہ منارہے ہيں-
صہيونيوں نے اپنے بيان ميں سبھي صہيوني غاصبوں سے کہاہے کہ وہ جمعرات کو يہوديوں کي عيد نزول توارت کي تقريبات ميں مسجد الاقصي ميں جمع ہوں –
اس درميان حماس کے سياسي دفتر کے رکن عزت الرشق نے مسجد الاقصي ميں صہيونيوں کے اجتماع کي کال کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہيونيوں کا يہ اقدام مسجد الاقصي اور ديگر اسلامي مقدسات پر قبضہ کرنے کے تعلق سے صہيوني منصوبے کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button