فلسطینی قیدیوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

14 فروری, 2013 10:20

plf arest palestainاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلی کمشنر ناوی پیلای نے صہیونی حکومت کے جیلوں میں قید فلسطینیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلی کمشنر ناوی پیلای نے کل بدھ کو کہا کہ انہیں صہیونی جیلوں میں قید بھوک ہڑتال کرنے والے تین فلسطینیوں کی صورتحال پر سخت تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے مقدموں پر بین الاقوامی معیاروں کے مطابق منصفانہ عدالتی کاروائی ہوجائے یا انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
واضح رہے کہ تین فلسطینی قیدیوں نے اپنی غیرقانونی گرفتاری اور صہیونی جیلروں کے مظالم کے خلاف گذشتہ 100 دنوں سے بھوک ہڑتال کی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سینکڑوں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں فلسطینی بغیرکسی عدالتی کاروائی، صہیونی حکومت کی کال کوٹھریوں میں قید ہیں ۔

3:45 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔