صہیونی فوج کا غزہ پر فضائی حملہ، تین شہری شہید

غزہ کی پٹی میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملے میں جہاد اسلامی کے ملٹری ونگ القدس بریگیڈ کے تین ارکان شہید ہو گئے ہیں. اطلاعات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مشرقی علاقے میں ایک فلسطینی مہاجر کیمپ "البریج” کے قریب القدس بریگیڈ کے ایک مرکز پر میزائل داغے.جس میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ اس کے نتیجے میں کچھ افراد شہید ئے. جبکہ ایک دوسرا حملہ غزہ کے وسط میں نصیرات کیمپ پر کیا گیا جس میں ایک مجاھد شہید ہوا ہے.ادھر دوسری جانب جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی جارحیت میں اپنے تین ارکان کی شہادت کی تصدیق کی ہے بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے رات کے وقت مجاھدین کے مرکز پر حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ایک اور ثبوت پیش کیا ہے. اسرائیلی فوج میں اتنی جرات ہے تو اسےمجاھدین کے دو بدو آ کر مقابلہ کرنا چاہیے. القدس بریگیڈ نے اپنے کمانڈوز کی شہادت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے.








