صیہونی حکومت کا جواب دیں گے

27 ستمبر, 2010 12:46

hamas_logoتحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنےکا اعلان کیا ہے۔ فلسطین پریس سنٹر کی رپورٹ کے مطابق القسام بٹالین کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ صیہونی حکومت بدستور نفسیاتی جنگ پر قائم ہے اور غزہ پرحملے کرنے کےلئے عالمی رائے عامہ کو تیار کررہی ہے۔ حماس کے اس رہنما نے کہا کہ سارے قراین بتاتےہیں کہ صیہونی حکومت ایک بار پھر غزہ پرحملے کرنے کی تیاریاں کررہی ہے لیکن قدس کی غاصب حکومت کی  دھکمیوں سے مزاحمتی گروہ مرعوب نہیں ہونگے اور ہم صیہونی حکومت کی ہرجارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہیں۔ ابوعبیدہ نے اس الزام کے بارےمیں کہ غزہ سے پھینکے جانے والے راکٹوں میں فاسفورس ہوتا ہے کہا کہ یہ الزام غزہ پرحملے کرنے کی ایک کوشش ہے۔

6:50 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔