لبنان

آیت اللہ خامنہٰ ای کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد

nabi bariلبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ایک پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے کامیاب آپریشن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعے کے دن اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے لۓ سلامتی اور مکمل صحتیابی کی آرزو کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق لبنان میں جبل عامل کے علماء کی تنظیم اور لبنان کے ایک اور عالم دین شیخ عفیف النابلسی نے بھی پیغامات ارسال کر کے رہبر انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن کے بعد مکمل صحتیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی کو پروسٹیٹ کا عارضہ لاحق تھا جس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button