لبنان

ہمیں کسی بھی صورت میں مقاومت کومضبوط رکھناہے: ابومرزوق

ABO MARZAKالمنارٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے نائب سربراہ موسیٰ ابومرزوق نے گذشتہ روزاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرزمین فلسطین کے اندرمقاومت کاہتھیارڈالنا عین ناکامی ہوگی لہٰذا مذاکرات کے ذریعے یہ ممکن نہیں ہے۔ اس حوالے

سے نہ دشمن کوہم سے مطالبہ کرناچاہئیے اورنہ ہی ہمیں اسے قبول کرنا چاہئیے۔انہوں نے کہاحالیہ جنگ میں کامیبابی کے بعد سے تو ہمیں ہرصورت میں مقاومت کو مذیدمضبوط کرنے اشدضرورت ہے۔اسرائیلی غاصب حکومت نے ایک مرتبہ پھر حماس سے دائمی جنگ بندی کے لئے ہتھیارڈالنے کامطالبہ کیاہے۔خیال رہے غاصب صھیونی ریاست نے حالیہ 51روزہ جنگ میں 2154فسطینی شہریوں کوشہیدجبکہ11ہزاردیگرافرادکوزخمی کیاہے اس کے علاوہ ہزاروں گھرتباہ کرکے بے شمار نقصان پہنچایاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button