لبنان

امریکہ داعش کوہمارے علاقے میں قبول کرتا ہے مگراپنے علاقے میں روک دیتاہے:شیخ نعیم قاسم

امریکہ داعش کوہمارے علاقے میں قبول کرتا ہے مگراپنے علاقے میں روک دیتاہے:شیخ نعیم قاسمالعالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے گذشتہ روزلبنان کے "السفیراخبار” کوایک انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس وقت خطے سے داعش کوختم کرانے کے چمپئین بنے پھررہاہے اس کوئی سنجیدگی دکھائی نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدراوباما کی بات واضح ہے کہ اس نے کہا تھا خطرے کوروکنے کے لئے بعض مقاصدکوروک لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ کون سی منطق ہے کہ ایک طرف توخطے ان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے بعض ممالک ڈرائے جاتے ہیں جیساکہ خاص طورسے عراق اورسوریامیں دکھائی دے رہاہے دوسری طرف سے ان کی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرامریکی موقف پرغورکیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ وہ دوسرے ممالک میں توان دہشت گردوں کاداخلہ قبول کرتاہے لیکن اپنے ملک میں آنے یہ ڈرتاپھرتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button