لبنان

داعش و اسرائیل ایک سکہ کے دو رخ ہیں

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہ داعش کو نابود کرنے کے درپے نہیں ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک خطاب میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ داعش اور

اسرائیل ایک سکہ کے دو رخ ہیں، تاکید کی کہ امریکہ، ابھی بھی دہشتگرد گروہ داعش کو علاقے میں صہیونی منصوبوں کی تکمیل کے لئے، آلہ کار سمجھتا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ دہشتگرد گروہ داعش پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے، اس گروہ کی نابودی کے لئے تمام علاقائی ملکوں کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسی طرح اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمت کو تمام شعبوں میں صہیونی حکومت پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، تاکید کی کہ مزاحمت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ جنگ میں کامیابی اور اپنی قوم و زمین کی حفاظت اور دفاع کی توانائی رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button