داعش دہشتگرد گروہ صیہونی سازش سے وجود میں آیا ہے
لبنان کے سابق صدر امیل لحود نے کہا ہےکہ جو لوگ تکفیریوں کی مالی حمایت کررہے ہیں وہی لوگ ہیں جو لبنان میں بھی بعض سیاسی رہنماوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ امیل لحود نے المنار ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ صیہونی سازش اور امریکہ نیز خلیج فارس کےبعض عرب ملکون کی مالی حمایت سے وجود میں آیا ہے۔ لبنان کے سابق صدر نے لبنان میں سعودی عرب کی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر شام اور حزب اللہ نے داعش کا مقابلہ نہ کیا ہوتا تو آج یہ تکفیری عناصر لبنان کے صدارتی محل میں ہوتے۔ انہوں نے لبنان کی فوج کے لئے سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر کی مدد پر سوالیہ نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے آٹھ مہینوں قبل تین ارب ڈالر کی مدد کا اعلان کیا تھا لیکن آج تک لبنان نے اس امداد کا ایک ڈالر بھی نہيں دیکھا ہے۔ سعودی عرب نے آٹھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ فرانس کو تین ارب ڈالر دے رہا ہےجس کے عوض وہ لبنانی فوج کو ہتھیار فراہم کرے گا۔