لبنان

امریکی پابندیاں، مزاحمت کی سر بلندی کی علامت

hizbulla yelowحزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیاں، مزاحمت کی سربلندی کی علامت ہے۔ لبنان کی سرکاری نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ "نبیل قاووق” نے اپنے ایک خطاب میں حزب اللہ کے خلاف امریکی کانگریس کے نئے بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی کہ امریکی پابندیاں، مزاحمت کے لئے سربلندی کی علامت اور باعث افتخار ہیں اور یہ پابندیاں کبھی بھی حزب اللہ پر منفی اثرات مرتب نہیں کرسکتیں۔ شیخ "نبیل قاووق” نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، شام و لبنان میں مزاحمت کے مقابلے میں اپنے حامیوں کی شکست کے بعد ، ایک مرتبہ پھر حزب اللہ کو دھمکی دینے پر اتر آیا ہے اور یہ امر مزاحمت کے مقابلے میں امریکہ کی ناتوانی کی علامت ہے۔ حزب اللہ لبنان کے اعلی رکن نے مزید کہا کہ شام کے شہر القلمون میں تکفیری دھشتگردوں کی ذلت آمیز شکست نے صہیونی حکومت کی اسٹریٹجک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button