لبنان

حزب اللہ اور تحریک امل، متحدہ قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید

hizbulla al therحزب اللہ اور تحریک امل لبنان نے متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے لئے لبنانی گروہوں کے درمیان باہمی وحدت پر تاکید کی ہے۔ بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ اور تحریک امل کے عہدے داروں نے آج اپنے مشترکہ بیان میں تمام ملاح کی سربراہی میں لبنان کی متحدہ قومی حکومت کی تشکیل میں حائل رکاوٹوں کی بنا پر لبنان میں پیش آنے والے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ حکومت کی تشکیل کے ساتھ لبنان کے عوام کی خدمت اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی کوششیں جاری رہیں گی۔ حزب اللہ اور تحریک امل کے عہدیداروں نے اسی طرح ماہ محرم کی آمد آمد پر اختلافات اور مذہبی منافرت سے دوری پر تاکید کے ساتھ اسلامی شعائر کے تقدس اور احترام پر زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button