لبنان

حزب اللہ لبنان کے ہزاروں میزائیلیں تل ابیب پر برسنے کے لئے تیار ہیں اسرائیلی جنرل

mezail talabibصہیونی ریاست کے ایک اعلی فوجی جنرل نے بیان کیا : حزب اللہ لبنان اس وقت پانچ ہزار میزائلوں کے ذریعہ تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے حزب اللہ کی یہ طاقت ۲۰۰۶ سے دس گنا زیادہ ہے ۔
ایال ایال ایزنبرگ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے صہیونی هاآرتص اخبار میں دئے اپنے انٹر ویو میں کہا : حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے خلاف ۲۰۰۶ میں ۳۳ روزہ جنگ میں جو راکٹ استعمال کیا تھا اس کے بنسبت حزب اللہ کی یہ میزائلیں زیادہ درست اور زیادہ طاقتور ہو گئی ہیں ۔

اسرائلی فوجی سربراہ نے اپنا اظہار خیال اس وقت کیا ہے کہ جب حزب الله لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے کئی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کی اسرائیل کے ساتہ جنگ کی تیاری ہمیشہ سے زیادہ ہے ۔

ایزنبرگ نے هاآرتص اخبار سے بیان کیا : حزب اللہ لبنان اپنے ۵۰۰ میزائل سے جس کا وزن ۳۰۰ سے ۸۰۰ کیلو ہے تل ابیب علاقہ کو میزائیل کی بارش کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button