لبنان

حریری ٹریبیونل کو وارننگ

SHIITENEWS najib-mikatiلبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کو وارننگ دی ہےکہ اگر اس ٹریبیونل نے جھوٹے گواہوں کی گواہی کی اساس پر کام کیا ہے تو اس کے خلاف اقدامات کئے جائيں گے۔ لبنانی وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹے گواہوں کا مقدمہ ابھی جاری ہے۔ یادرہے حریری ٹریبیونل نے جھوٹے گواہوں کی گواہی کی اساس پر پہلے تو شام پر الزام لگائے تھے لیکن بعد میں سابق وزیراعظم سعد حریری نے اعتراف کیا تھا کہ یہ الزامات غلط تھے اور اب یہ ٹریبیونل حزب اللہ کو نشانہ بنارہا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں بحران پیدا ہوچکا ہے۔ یاد رہے رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل نے حزب اللہ کے چار ارکان پر رفیق حریری کےقتل میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے ہیں اور لبنانی حکومت سے ان افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لبنانی حکومت نے اس مطالبے کومسترد کردیا ہے۔ یاد رہے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے رفیق حریری ٹریبیونل کو امریکی اور صیہونی ٹریبیونل قراردیا ہے اور کہا ہےکہ اس کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ لبنان کےسابق وزیراعظم رفیق حریری دو ہزار پانچ میں بیروت میں ایک بم دھماکے میں مارے گئےتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button