لبنان

لبنان:حزب اللہ اسرائیل کو پہلے سے زیادہ بد ترین شکست دے سکتی ہے

shiite_news_hezbollah_lebanon_Syed_Hashim_saifuddinحزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے اپنے خطاب میں اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کمزور ہو چکا ہے اور نابود ہو رہا ہے،حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اور اسرائیل کو پہلے سے بہتر شکست دے سکتی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما سید ہاشم سیف الدین نے لبنان کے علاقے بنت جبیل میں جمعرات کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اندرونی و بیرونی خطرات سمیت فوجی اور غیر فوجی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسرائیل کو پہلے سے بد ترین شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان کاکہنا تھا کہ دنیا بھر کے غاصب ممالک کی جانبسے اسرائیل کو حمایت کے باوجود حزب اللہ نے تینتیس روزہ جنگ میں اسرائیل کو بد ترین شکست سے دو چار کیا ،واضح رہے کہ سن دو ہزار چھ میں غاصب صہیونی افواج نے لبنان کے جنوبی علاقوںمیں فوجی آپریشن کیا تھا جس کے نتیجہ میں بارہ سو سے زائد لبنانی شہریوں کو قتل کر دیا گیا تھا تاہم اس دہشت گردی کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف مقاومت کی اور اسرائیلی افواج کو تل ابیب دھکیل دیا ،یہ بات یاد رہے کہ صہیونی افواج جنوبی لبنان سے شکست کھانے کے بعد فرار ہوئی تھیں اور اپنے کسی بھی مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کر پائیں تھیں۔
حزب اللہ کے سینئر رہنما کاکہنا تھا کہ صہیونی جنگی طیارے روزانہ لبنان کی فضائی سرحدوںکی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس پر عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ اور شرمناک ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر سترہ سو ایک کی کھلی خلاف ورزی ہے جوکہ ممالک کی خود مختاری سے متعلق ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ خطے میں امریکی تسلط کا خاتمہ ہو رہاہے جس کی عظیم الشان مچال لبنان کی خود مختار حکومت کا قیام ہے جو اپنی کارکردگی کو روز بروز بہتر طور پر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button