لبنان

حزب اللہ کی جانب سے توہین رسول کی مذمت

hezbollah_flagحزب اللہ لبنان نےڈنمارک کے ایک پبلیشرکی جانب سےرسول اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کی ہے۔
ارناکی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان نےاپنےاعلامیےمیں کہاہےکہ اس غیراخلاقی جرم سے ڈیڑہ ارب سےزيادہ مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچی ہے اور اس عالم اسلام میں غصہ ونفرت پائی جاتی ہے۔
قابل ذکرہے کہ 2005میں ایک ڈچ اخبارجیلینڈس پوسٹنونے ایک ملعون کارٹونسٹ کرٹ ویسٹرگرڈ کے آنحضرت (ص) کے گستاخانہ کارٹون شائع کرکے دنیا  بھر کے مسلمانوں کے جذبات کوبیحدٹھیس پہنچائی اور مسلمانوں کی جانب سے اس پر شدید احتجاج بھی کیا گیاتھا اس ڈچ اخبار نے ایک بارپھر ایسی ہی جسارت کی ہے اس اخبارکے ایڈیٹرنے ان کارٹونوں کو پانچ سال مکمل ہونے پر انہیں باقاعدہ کتاب کی شکل میں شائع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button