دنیا

ہندوستان، طوفان کے پیش نظرلوگ محفوظ مقامات پرمنتقل فوج الرٹ

foujجرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستان کے حکام نے متبنہ کیا ہے کہ یہطوفان اس کی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں وسیع پیمانے پر نقصانات کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات نے اس طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے وقت 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور سمندر میں دو میٹر تک بلند لہروں کی پیش گوئی کی ہے۔
سیٹلائٹ تصویروں کے مطابق اس وقت ”پھائیلِن” نامی یہ سائیکلون خلیج بنگال کے علاقے میں ہندوستانی ساحلوں سے 600 کلومیٹر دور ہے۔ یہ سمندری طوفان ممکنہ طور پر ہفتے کی دو پہرساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ خدشہ ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے بہت جانی اور مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ نشیبی ساحلی علاقوں میں رہنے والے ہزاروں ہندوستانی شہریوں کی حفاظتی طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ 1999ء میں بھی اڑیسہ کی ریاست تباہ کن طوفان کی زد میں آچکی ہے جس سے کم از کم 15000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button