دنیا

ہندوستانی جیل میں پاکستانی قیدی جانبحق

india pakistanثنا اللہ پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جیل میں مبینہ طور پر ایک ریٹائرڈ فوجی افسر نے 3 مئی کو تشدد کیا تھا جس کے بعد ان کو چندی گڑھ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کے گردوں نے گزشتہ روز کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
ان پر ہندوستان میں دہشت گردی کا الزام تھا جب کہ پاکستانی حکام کے مطابق وہ ایک غریب چرواہا تھے اور غلطی سے ہندوستانی سرحد پار کر گئے تھے۔ انہیں 1999 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد سے وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی جیل میں قید تھے۔
ثنا اللہ پر حملہ پاکستانی جیل میں قید مبینہ ہندوستانی جاسوس سربجیت سنگھ پر ہونے والے حملے کا رد عمل تھا جس میں سربجیت سنگھ کی موت واقع ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button