دنیا

ہندوستان راجستھان میں توہین اسلام کے خلاف مسلمانوں کا مظاہرہ

india protest muslimہندوستانی ذرائع کے مطابق شدت پسند ہندو تنظیم آرایس ایس سے وابستہ شخص کی جانب سے فیس بک پر اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز تبصرے پر راجستھان کے ناگور ضلع میں "انجمن اسلام مسلمین” کے زیر اہتمام کل بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں مسلمان شریک رہے ۔ اس دوران کچھ غیرمسلم شرپسندوں نے مسلمانوں کی پرامن ریلی میں شامل ہوکر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جسکے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر حملہ کرکے انکے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا ۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ شرپسند عناصر نے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
مسلم رہنماؤں کی جانب سے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پولیس نے گستاخ شخص کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق فرقہ پرست تنظیم آر ایس ایس سے بتایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button