میانمار میں ایک اسکول میں آگ لگنے سے ۱۳ بچے ہلاک

03 اپریل, 2013 09:17

mayamarمیانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسلمانوں کے اسکول میں آگ لگنے سے کئی بچوں سمیت 13 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
میانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسلمانوں کے اسکول میں آگ لگنے سے کئی بچوں سمیت 13 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق ینگون میں مسجد سے ملحق مدرسے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسکول میں 75 بچے موجود تھے جن میں سے کئی جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ میانمار میں کئی ماہ سے بدھسٹوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے جس کے دوران سینکڑوں مسلمانوں کو قتل کردیا گیا ۔

7:05 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔