دنیا

افغانستان میں امریکہ مخالف مظاہرہ

afgahniافغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ہزاروں افراد نے امریکہ مخالف زبردست مظاہرہ کیا جس میں صوبۂ وردک کے عوام بھی شریک تھے۔اس مظاہرے میں لوگوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے اور صوبۂ وردک سے غیر ملکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے متنبہ کیا کہ اگر امریکی فوجیوں نے صوبۂ وردک سے انخلا نہ کیا تو ان کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔مظاہرین نے صوبۂ وردک کے لوگوں کے قتل اور ایذا رسانی کے ملزم امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button