دنیا

مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال جاری

india staickدہلی میں ہندوستانی مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف لوک جن شکتي پارٹی کے نوجوان لیڈر اور سماجی کارکن امانت اللہ خان اور دیگر افراد کی بھوک ہڑتال آج بھی جاری رہی۔
اطلاعات کے مطابق یہ ہڑتال دہلی کے مسلم آبادی والے علاقے جامعہ نگر میں آج تیسرے دن بھی جاری رہی۔
بھوک ہڑتال کرنے والے افراد اور ان کی طرفدار کئی مقتدر شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ اگرچہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن انسداد دہشت گردی کے بہانے بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری کے بھی خلاف ہیں۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے متمنی ہیں کہ ملک میں امن و مان قائم ہو اور جو حقیقی مجرم ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔
واضح رہے کہ ہڑتال کے پہلے دن ہندوستان کے سابق مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان نے بھی مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھائيں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button