دنیا

شام میں بیرونی مداخلت روکنے پر تاکید

india rosروس اور ہندوستان نے شام کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت روکے جانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔
 رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے لئے روسی صدر کے نمائندے میخائل بوگدانف اور ماسکو میں ہندوستان کے سفیر اجے ملہوترا کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں شام کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت روکے جانے اور بحران شام کے پرامن حل پر زور دیا گيا۔رپورٹ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ اور ماسکو میں ہندوستانی سفیر نے ماسکو میں ہونے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق بحران شام اور مشرق وسطی کے علاقے کے دیگر مسائل کے پرامن حل کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
قابل ذکر ہے کہ روس شام کے داخلی امور میں مغرب کی مداخلت پسندانہ اور یکطرفہ پالیسیوں کا مخالف ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button