میانمار کے مسلمانوں کی کشتی غرق ،سو افراد لاپتہ

08 نومبر, 2012 09:46

mayanmar1میانمار کے مسلمانوں کی ایک کشتی کے بنگلہ دیش کی سمندری حدود میں غرق ہونے سے سو افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایک کشتی ، جس پر میانمار کے مظلوم  مسلمان پناہ گزیں سوار تھے ، بنگلہ دیش جاتے وقت بنگلہ دیش کی سمندری حدود میں غرق ہوگئی جس کے نتیجے میں اس پر سوار سو مسلمان لاپتہ ہوگئے۔ یہ مسلمان پناہ گزیں میانمار میں ہونے والے ظلم و تشدد کی وجہ سے بنگلہ دیش جارہے تھے۔

میانمار کے مغرب میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کی تازہ لہر کی وجہ سے ہزاروں مسلمان سرحدی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔  ہیں جبکہ بہت سے مظلوم مسلمان چھوٹی چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ پڑوسی ممالک فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔میانمار میں تشدد کی تازہ لہر میں سو سے زیادہ مسلمان جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جون سے اب تک سینکڑوں مسلمانوں کو قتل اور مسلمانوں کے ہزاروں گھروں کو تباہ کیا جا چکا ہے

4:00 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔