دنیا

گستاخانہ امریکی فلم کیخلاف دنیا بھر میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے

protest1مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فلموں کو روکا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ اسلام مخالف فلم کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے نماز جمعہ کے بعد بھر پور احتجاج کیا۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں امریکی اور فرانسیسی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا گیا۔سربیا میں سیکڑوں مسلمانوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔ ڈھاکہ میں بھی ہزاروں مظاہرین بینر لئے امریکا مخالف نعرے لگاتے سٹرکوں پر نکل آئے اور امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں بھی عاشقان رسول (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں اور امریکی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی۔لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا جس میں ہاتھوں میں جھنڈے لئے ہزاروں لوگ شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button