دنیا

گستاخانہ امریکی- صہیونی فلم کےخلاف کشمیر میں ہڑتال

download-1سرینگر سے رپورٹ کے مطابق حریت (گ) ،لبریشن فرنٹ ،بار ایسوسی ایشن،کاروان اسلامی ،محاذ آزادی ،مسلم کانفرنس ،جے اینڈ کے سکھ کونسل، ورلڈ اسلامک اسٹوڈنٹس لیگ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے امریکہ میں بنائی گئی توہین آمیز فلم کے خلاف آج ہڑتال کرنے کی اپیل کےبعد وادی کشمیر کے تمام چھوٹےبڑے شہروں اور قصبہ جات میں مکمل ہڑتال جاری ہے.
رپورٹ کے مطابق حریت (گ) نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت امر ہے اور اس سلسلے میں اپنی ناراضگی اور غصے کا اظہار کرنا انکا دینی فریضہ ہے۔
ادھر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بھی کہا ہے کہ متنازعہ فلم کو ماہ ستمبر میں منظر عام پر لایا گیا جبکہ گذشتہ سال بھی قرآن کریم کی بے حرمتی اسی ماہ کے دوران کی گئی تھی۔ فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ذہنی طور پر بیمار اور پاگل انسانوں کو اسلام کی اہانت کرنے کی کس بھی طور اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں ایک منصوبہ بند طریقے سے سیول وار بپا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور اگر مہذب دنیا اسے روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوئی تو دنیا کو کوئی بچا نہیں سکتا۔
یاسین ملک نے مذکورہ فلم پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس فلم کی عکاسی کی مذمت کی اسی طرز پر دیگر ملکوں کو بھی تہذیبی جنگ روکنے میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ غیر مسلم تنظیموں نے بھی جموں وکشمیر میں اس ہڑتال کی حمایت کی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button