دنیا

لکھنؤ: حسینی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن و جلوس عید غدیر

india eid ghadeer آل انڈیا شیعہ حسینی فاؤنڈیشن (حسینی فنڈ) کے زیر اہتمام جشن و جلوس عید غدیر حسب دستور قدیم ہوگا۔ اس سلسلہ میں ایک جلسہ مولانا مرزا ممتاز علی بانی صدر حسینی فنڈ کی صدارت میں ہوا۔
جلسہ میں جنرل سیکریٹری مرزا نصیر حسین نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق 18 ذی الحجہ مطابق 15 نومبر کو شبیہ نجف رستم نگر میں دن میں 12:30 بجے محفل ہوگی بعد میں جلوس عید غدیر برآمد ہوگا۔

جس میں علماء کرام و ذاکرین عظام شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
یہ جلوس شبیہ نجف سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت عباسؑ اور روضۂ فاطمین سے ہوتا ہوا روضۂ بیت الحزن جائے گا جہاں شعراء بارگاہ مولائے کائنات علیہ السلام میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
نظامت کے فرائض خورشید فتح پوری انجام دیں گے بعد ختم محفل نذر ہوگی اور تبرک تقسیم کیا جائے گا۔ اہل محلہ کی جانب سے عقیدت مندوں میں سوئیں تقسیم کی جائےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button