سعودی عرب

آل سعود کے حملوں میں دو شیعہ مسلمان شہید

saudia flaqسعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں آل سعود کے کارندوں کے حملوں میں دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے آگاہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آل ‎سعود کے کارندوں نے جمعرات کو العوامیہ کے علاقے الجمیمہ میں عوام پر فائرنگ کی تھی جس میں علی اور حسین نامی دو افراد شہید ہوگئے۔ آل ‎سعود کے کارندوں کے حملوں میں کئي گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل آل سعود کی عدالت نے شہر جدہ میں عوامیہ علاقے کے دو نوجوانوں کو حکومت مخالف ویب سائٹ بنانے کے جرم میں پانچ اور چھے برس قید کی سزا دی تھی۔ ان نوجوانوں نے ایسی ویب سائٹ بنائي تھی جس میں عوام پرامن طریقے سے ملک میں عدل و انصاف اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے۔ واضح رہے سعودی عرب کے عوام مذہبی اور سیاسی آزادیوں نیز تکفیری تعصب کے خاتمے کے لئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں تیس ہزار رسیاسی قیدی ہیں جو کئي برسوں سے قید ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button