سعودی عرب

بندر آل سعود کا شام پر امریکی حملے کی منسوخی پر شدید غصہ

bander sultanسعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان نے شام پر امریکی حملےکے منتفی ہونے پر شدید غم و غصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ شام کےبحران کاحل صرف فوجی کارروائی کے ذریعہ ہی ممکن ہے سعودی عرب شام پرامریکی حملے کے حق میں ہے لیکن روس اور ایران نے سعودی عرب، ترکی ،قطر اور امریکہ کی شام کے خلاف تمام مذموم کوششوں کو اب تک ناکام بنادیا ہے۔

سعودی عرب کے اس امریکہ نواز بندر شہزادے کاکہناہے کہ امریکہ نےحزب اللہ لبنان اور ایران کی جوابی کارروائی کے خوف سے شام پر امریکی فوجی کارروائی کامنصوبہ منسوخ کیاہے سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ بندر بن سلطان کا کہنا ہے کہ وہ شام، حزب اللہ اور ایران سے ضرور انتقام لیں گے۔ بندر بن سلطان کو شام پر امریکی حملےکا مکمل یقین تھا لیکن حملہ منتفی ہونے پر اسےشدید صدمہ پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button