سعودی عرب

سعودی عرب، حکومت مخالف مظاہرے

pprotest5عواميہ شہرميں سعودي نوجوان علي المصلاب کے جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں نے آل سعود حکومت کي بربريت کي مذمت کرتے ہوئے سعودي شہريوں کے قتل عام کا ذمہ دار آل سعود حکومت کو قرارديا ۔ واضح رہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے گذشتہ پانچ ستمبر کو عواميہ شہر ميں علي المصلاب کے گھر پر حملہ کرکے اس کو گولي مار دي تھي ۔
سعودي عرب کي حکومت نے دعوي کيا ہے کہ علي المصلاب اپنے ايک دوست کي فائرنگ سے ہلاک ہواہے مگر مذکورہ نوجوان کے والد نے حکومتي دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس کے بيٹے کو سعودي عرب کے سيکورٹي اہلکاروں نے گولي مارکر ہلاک کيا ہے ۔
سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے پچھلے دنوں العواميہ شہر کے محلے الجميمہ کا کئي بار محاصرہ کرکے لوگوں کے گھروں پر حملہ کيا ہے ۔ عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ ميں کم سے کم پندرہ افراد زخمي ہوئے ہيں ۔جن ميں کچھ کي حالت تشويشناک بتائي جارہي ہے ۔
…..

متعلقہ مضامین

Back to top button