سعودی عرب

سعودی عرب: مرسی حکومت کے خلاف سرمایہ کاری کا اعتراف

foxسعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فاکس نیوز سے گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ آل سعود نے مصر میں اسلامی بیداری تحریک کو ناکام بنانے اور صدر مرسی کی حکومت کےخلاف کافی بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس سے قبل المنار چینل نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب مصر میں سیاسی اور مالی لحاظ سے مداخلت کررہا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب امریکہ کا ایسا اتحادی ہے جو علاقے میں ڈکٹیٹر حکومتوں کو باقی رکھنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے مغربی آقاوؤں کے ہمراہ اسلامی بیداری کی تحریک کو ناکام بنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ سعودی عرب نے مصرمیں فوجی بغاوت کی حمایت کی ہے۔ اس وقت سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہےکہ سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی کو بڑھاوادے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button