سعودی عرب

ایک ایس ام ایس کرنے کی سزا میں شیعہ خاتون کو ۸ کوڑے مارنے کا حکم

smsسعودی عرب کے شیعہ نشین مشرقی علاقہ میں شیعہ مذہب کی طرف دعوت دینے کے عنوان سے ایک ایس ایم ایس کرنے کے الزم میں عدالت نے تیس سالہ شیعہ خاتون کو ۸ کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔
راصد خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں ایک عورت کے شوہر نے عدالت میں شکایت کی کہ ایک نامعلوم نمبر سے اس کی بیوی کو ایس ایم ایس آیا ہے جس میں اسے شیعہ مذہب اختیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
عدالت نے تحقیقات کے بعد صوبہ قطیف کے علاقے العوامیہ میں رہنے والی ایک شیعہ خاتون کو شیعہ مذہب کی طرف دعوت دینے کا ملزم ٹھہرا کر اسے سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے چونکہ سعودی عرب میں شیعت کی تبلیغ کرنا قانونی جرم ہے۔ جبکہ اس شیعہ خاتون نے اس طرح کا کوئی ایس ایم ایس بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا: عدالت کے بقول میں نے صرف ایک ایس ایم ایس ایک نامعلوم نمبر پر ارسال کیا ہے اور یہ غلطی کسی سے بھی سر زد ہو سکتی ہے۔
لیکن عدالت نے اس کے اعتراض پر عدم توجہ کرتے ہوئے اسے ۸ کوڑے مارنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقوں قطیف اور احساء میں ساکن شیعہ آبادی برسوں سے مختلف مذہبی اور سماجی امتیاز کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button